۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ٹینک

حوزہ/ شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی افواج شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے شہر الحریہ میں داخل ہوگئی ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان افواج نے مقامی رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا تاکہ اسے شام کے سرحدی علاقے میں شامل کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی افواج شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے شہر الحریہ میں داخل ہوگئی ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان افواج نے مقامی رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا تاکہ اسے شام کے سرحدی علاقے میں شامل کیا جا سکے۔

شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی افواج نے قنیطرہ کے ایک دیہات "رسم الرواضی" کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کر دیا ہے اور بعض علاقوں میں 5 کلومیٹر اندر تک پیش قدمی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج نے جولان کی بلندیوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے، جس سے امن مشن کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے "نیوزویک" نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ نے جولان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی افواج تعینات کی ہیں۔

یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 1974 کے شام اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور جولان کے علاقے میں اسرائیلی افواج کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی افواج نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر، فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی شام میں طویل عرصے سے جاری پالیسی کا تسلسل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .