۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ همام حمودی رئیس مجلس اعلای اسلامی عراق

حوزہ/ شیخ ہمام حمودی نے کہا: شام عراق کے لیے پھیپھڑے کی حیثیت رکھتا ہے اور پورے خطے کی نبض ہے، جس کے معاملات اس وقت تک حل نہیں ہوں گے جب تک وہاں استحکام نہ آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی مجلس اعلیٰ اسلامی کے صدر شیخ ہمام حمودی نے شام کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: شام عراق کے لیے پھیپھڑوں کی طرح ہے اور خطے کی نبض کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب تک اس میں استحکام نہ آئے گا اس کے معاملات حل نہیں ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم وہاں کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات پر ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم شام کے امن، استحکام، عوامی اتحاد، اور عرب اور اسلامی دنیا خصوصاً فلسطین کی حمایت میں اس کے مؤثر کردار کے خواہاں ہیں۔

شیخ حمودی نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں سیاسی نظام کی تبدیلی ایک با شعور جمہوری تبدیلی کے لیے اہم موڑ ہوگی، جو شام اور اس کے عوام کی وحدت اور مقام کو تمام عناصر کے ساتھ محفوظ رکھے گی اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے بین الاقوامی نگرانی میں حکومت میں مساوی شراکت داری کو یقینی بنائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .