حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام موسی صدر کے خاندان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جو سوشل میڈیا پر ان کی شام کی جیل میں موجودگی کے حوالے سے گردش کر رہی ہیں۔
امام موسی صدر کے خاندان نے تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر امام موسی صدر کے شام کی کسی جیل میں ہونے کے بارے میں پھیلائی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مکمل یقین رکھتے ہیں کہ امام موسیٰ صدر اور ان کے دونوں ساتھی، شیخ محمد یعقوب اور صحافی عباس بدرالدین، عدالتی تحقیقات کے مطابق لیبیا میں کہیں قید ہیں۔ لیبیا میں انقلاب کے بعد وہاں کے حکام کے بیانات بھی اس امر کی تصدیق کرتے ہیں۔