۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ حسن عبد الله

حوزہ/ شیخ حسن عبداللہ نے کہا کہ سید موسی صدر نے ہمیشہ انسانی اور نظریاتی کشمکش کی تحریک میں مکتب کے قیام، ظلم اور معاشی اور سماجی ناانصافی کے خلاف مزاحمت اور ظالموں کے خلاف قیام پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان میں صور اور جبل عامل کے مفتی شیخ حسن عبداللہ نے صور شہر کے جعفری دارالفتویٰ مذہبی وفود کا استقبال کرتے ہوئے کہا: سید موسی صدر نے ہمیشہ انسانی اور نظریاتی کشمکش کی تحریک میں مکتب کے قیام، ظلم اور معاشی اور سماجی ناانصافی کے خلاف مزاحمت اور ظالموں کے خلاف قیام پر زور دیا، امام موسی صدرؒ نے اسرائیل کے ساتھ معاملے کو حرام قرار دیا اور وہ اسرائیل کو شر مطلق سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا: آج ہم امام سید موسی صدر اور ان کے ساتھیوں کی برسی منا رہے ہیں، اور لبنان بالخصوص جنوبی لبنان ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے، اس وقت اسرائیل لبنان اور فلسطینی عوام کے خلاف حملے اور مظالم کر انجام دے رہا ہے۔

شیخ عبداللہ نے کہا: بعض کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ اس جگہ کے جغرافیے کی عکاسی کرتی ہے، لیکن حقیقت اسرائیل براہ راست تمام فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ لبنان کے لوگوں اور پوری انسانیت کے خلاف برسرپیکار ہے۔

صور اور جبل عامل کے مفتی نے کہا: امام موسیٰ صدر کی زندگی طرح طرح کے واقعات اور حوادث سے بھری ہوئی تھی، انہوں نے اُس دور میں لبنان کے حالات اور حوادث کے پشت پردہ مشرق وسطیٰ کے خلاف سازش کا پردہ فاش کیا اور بتایا کہ فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کی موجودگی سے کئی عرب اور اسلامی ممالک کو خطرہ لاحق ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھیوں کی برسی کے موقع پر ہم ان کے فکر اور طرز فکر کے ساتھ اپنی وفاداری کی تجدید کرتے ہیں کیونکہ لبنان کو اسی کے ذریعے ہی کامیابی و کامرانی نصیب ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .