۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرہ

حوزہ/مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

شہاب نیوز کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پیر کی رات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 84 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لیبر یونین کی جانب سے عام ہڑتال اور عوامی مظاہروں کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے تشدد آمیز رویہ اختیار کیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب میں 53 اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غزہ میں یرغمال صیہونیوں کی ہلاکت اور سیکورٹی فورسز کو ہونے والے جانی نقصانات کے بعد اسرائیلی عوام نتن یاہو کابینہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

صہیونی عوام نتن یاہو پر جنگ بندی میں رکاوٹیں ڈالنے اور حماس کے خلاف کاروائی میں ناکامی کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام نتن یاہو کابینہ پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .