۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ / مدرسہ علمیہ حضرت آمنہ(س) فریدونکنار کی مدیر نے کہا: "طریق الاقصی" کانعرہ غزہ کے عوام کے دفاع اور صہیونی جرائم کا مقابلہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کے دوران مدرسہ علمیہ حضرت آمنہ (س) فریدونکنار کی مدیر محترمہ منیرہ سادات کامرانی نے کثیر تعداد میں علماء اور طلباء کی اربعین حسینی میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: زائرین طریق الحسین علیہ السلام کا "طریق الاقصی" کے نعرے کے ساتھ مشایہ (اربعین واک) میں شرکت کرنا غزہ کے مظلوم عوام کا دفاع کرنے اور دنیا بھر کی استکباریت کے خلاف ثقافت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا: کربلا سے مسجد اقصی تک کا نعرہ مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی میں اضافہ سمیت امریکہ کی پیداوار اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں کی مقبوضہ سرزمینوں سے نکال باہر کرے گا۔

محترمہ منیرہ سادات کامرانی نے کہا: جملہ "حب الحسین یجمعنا" کے ساتھ "طریق الاقصی" کا نعرہ غزہ کے مظلوم عوام کے لیے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے اور اس اربعین کو دنیا کے مظلوموں کے حق طلبی میں تبدیل کر سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .