۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
2.jpg

حوزہ / ایران کے شہر پارس آباد میں مدرسہ ثامن الحج (ع) کی مدیر نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی ناقابل تسخیر ہونے اور اس کی فریبانہ طاقت کی حقیقت تمام دنیا کے لوگوں پر آشکار ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر پارس آباد میں مدرسہ ثامن الحج (ع) کی مدیر محترمہ حبیبہ شاہندہ نے مدرسہ ثامن الحج (ع) میں منعقدہ ایک نشست میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی ظلم و ستم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: فلسطین کے حالیہ واقعات میں اہم مسئلہ بہادر اور دلیر مقاومتی مجاہدین کے ہاتھوں اسرائیلی مغرور حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگرچہ عالم کفر نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پوری دنیا کے مادی اور معنوی وسائل کو فلسطین کی مظلوم اور مصیبت زدہ قوم پر ظلم و جنگ کرنے میں لگا دیا ہے لیکن مقاومتی محاذ کے دلیرانہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ اگر فتح کے اسباب فراہم کیے جائیں تو اللہ تعالیٰ فتح و نصرت سے سرفراز فرماتا ہے اور مومنین کو دشمنوں پر غالب کرتا ہے۔

محترمہ حبیبہ شاہندہ نے کہا: مقاومتی محاذ کی داستان ہر لحاظ سے قابل تعریف و تحسین ہے اور فلسطینی مقاومت کے سامنے دشمن کی تمام دیواریں ریزہ ریزہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی ناقابل تسخیر ہونے اور اس کی فریبانہ طاقت کی حقیقت تمام دنیا کے لوگوں پر آشکار ہو گئی۔

مدرسہ ثامن الحج (ع) کی مدیر نے کہا: ظالم اور بچوں کی قاتل صہیونی حکومت معصوم لوگوں پر حملے کے سوا کچھ نہیں کر سکتی۔ ایسی صورت میں اسلامی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے گریز کریں، اس ظالم حکومت کے خلاف متحد ہو جائیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .