۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دو روزہ مجالسِ عزاء

حوزه/ حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه قم سلام اللہ علیہا میں آنحضرت کی شہادت کے موقع پر، حرم کے بین الاقوامی دفتر شعبۂ اردو کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه قم سلام اللہ علیہا میں آنحضرت کی شہادت کے موقع پر، حرم کے بین الاقوامی دفتر شعبۂ اردو کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے پاکستان سے تشریف لائے مہمانانِ خصوصی حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور جناب سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی، جبکہ مولانا عسکری امام صاحب، جناب عوسجہ زیدی صاحب، جناب مرتضی نگری صاحب، جناب محمد بشارت امامی صاحب، مصطفیٰ تقوی و برادران نے بی بی معصومه سلام اللہ علیہا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وفات حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی مناسبت سے دو روزہ مجالس منعقد

یہ مجالس شبستان حضرت نجمہ خاتون صحن صاحب الزمان میں منعقد ہوئیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین اور خادمین کی کثیر تعداد نے ان مجالس میں شرکت کر کے پرسہ پیش کیا، جبکہ مجالس کے اختتام پر مؤمنین اور مؤمنات میں تبرک جناب سیدہ تقسیم کیا گیا۔

وفات حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی مناسبت سے دو روزہ مجالس منعقد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .