حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی روز قدس پورے عالم اسلام کا دن ہے بلکہ انسانیت سے لبریز ہر انسان کا دن ہے سابقہ مرکزی سیکٹرٹری یوتھ و سینئر رہنما شعبہ خواتین گلگت بکتستان ایم ڈبلیو ایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیاں میں کہا کے اس سال کا یوم القدس اس لئے بھی اہم ترین کے فلسطین حق و باطل کا میدان سج گیا ہے ، ایک طرف وقت کا یزید اسرائیل ہے جس کی وحشی پن سفاکی کی مثالیں تاریخ میں ڈھونڈنے سےبھی نہی ملتی ھیں اور ایک طرف فلسطینی مرد خواتین بچوں کا صبر ہے جس نے دنیا کو حیرت میں ڈال رکھا ہے غزہ کے معصوم ننھے بچوں کی شہادتوں نے انسانیت کا درد رکھنے ولے افراد کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے جاری اس غیر انسانی غیر قانونی جنگ میں فلسطینیوں کے گھر تباہ ، سکول تباہ ، ہسپتال اڑا دیے گئے بھوک و پیاس سے ننھے بچے شہید ہو رہے ہیں ، زخمیوں کے علاج کے لیے نہ ہسپتال ہے نہ ادویات ، موسم کی شدت ہے اور سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں بچوں کے لیے جو لر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت کا اظہار کریں ، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ، فلسطین کو نہ بھولیں اور ہمیشہ اس پر بات کرتے رہیں۔
لہذا اس سال یوم القدس کی ریلی میں اپنے بچوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں اور مظلومین فلسطین کی حمایت اور شیطان اسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کر کے حق و باطل کے اس معرکے میں خود کو حق والوں کے ساتھ شامل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن مذہب و مسلک اور قومی و لسانی تفرقے ایجاد کرکے اسلامی وحدت کو ریزہ ریزہ کر رہا ہے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان حکومتیں اور حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ حمایت اور شیطان استائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔