جمعرات 4 اگست 2022 - 18:09
عالمی یوم علی اصغر زمانے کو بیدار کر رہا ہے، مولانا کرار خان غدیری

حوزہ/ ننھے علی اصغر نے فوج یزید کو رلا کر رکھ دیا تھا، آپ کی شہادت آج بھی انسانیت کی بیداری کا کام کررہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا کرار خان غدیری عشرہ محرم شیعہ جامع مسجد اندور ایم پی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا پہلا یوم الجمعہ مولا امام حسین علیہ السلام کے اس چھ ماہ کے ننھے سپاہی کی یاد میں ہے جس نے امام وقت کی ہل من کی صدا سن کر اپنے کو جھولے سے گرا دیا تھا۔ جسے امام حسین اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر میدان کربلا میں لیکر آئے تھے اس ننھے علی اصغر نے فوج یزید کو رلا کر رکھ دیا تھا آپ کی شہادت آج بھی انسانیت کی بیداری کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مائوں بہنوں بیٹیوں سے گزارش کروں گا عالمی یوم علی اصغر میں اپنے ننھے منے بچوں کو عزادار بنائیں ہرے لباس زیب تن کریں سر پر ہری پٹی نام علی اصغر کی لگائیں اور کربلا کی عزاداری کو فروغ دیں اور جناب سیدہ کو بہتریں پرسہ پیش کریں۔آج کی مائیں بھی اپنے بچوں کو عزادار بنائیں اور عزاداری کے خدمت کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .