اتوار 7 اگست 2022 - 18:17
تاراگڑھ اجمیر میں یوم‌جناب علی اصغرؑ منایا گیا

حوزہ/ 6محرم الحرام سن 1444ھ عصر جمعہ امام بارگاہ آل ابوطالبؑ درگاہ حضرت حسین اصغر المعروف میراں صاحب خنگسوار تارا گڑھ اجمیر راجستھان میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 5اگست 6محرم الحرام سن 1444ھ عصر جمعہ امام بارگاہ آل ابوطالبؑ درگاہ حضرت حسین اصغر المعروف میراں صاحب خنگسوار تارا گڑھ اجمیر راجستھان میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا ہے۔

اس پروگرام میں الحاج سید سجاد حسین، شاعر اہل بیت الحاج سید ساجد حسین، سید سعید عباس، سید ذیشان حیدر، سید سردار عباس جعفری نے شیر خوارِ کربلا حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں یوم جناب علی اصغر کا انعقاد کیا مومنین و مومنات نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے روضۂ امام حسین علیہ السلام سے درگاہ شریف ہوتے ہوئے مقام جناب علی اصغر علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا درگاہ حضرت حسین اصغر خنگسوار میں مولانا سید نقی مھدی زیدی نے یوم علی اصغر علیہ السلام کے حوالے سے تمام مذاہب و ملت کے افراد کے درمیان تقریر کی۔

پروگرام کی نوعیت اس طرح سے تھی کہ روضۂ امام‌حسین علیہ السلام پر ایک سال سے کم عمر بچوں کو جنہیں عربی لباس پہناکر "یا علی اصغر" لکھی ہوئی ہرے رنگ کی پٹی سر پہ باندھے جلوس کی شکل میں مقام علی اصغر علیہ السلام تک لایا گیا اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود عقیدت مندوں کی نگاہوں کے سامنے کربلا کے چھ مہینے کے کمسن شہید حضرت علی اصغر کی تصویر گھومنے لگی اور اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے۔

مولانا سید نقی مھدی زیدی نے تقریر میں کہا کہ چند برسوں سے ایران اور ملکوں میں ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو "عالمی یوم علی اصغر" کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے عالمی یوم علی اصغر اب آہستہ آہستہ دنیا بھر میں عام ہورہا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا پر یہ بات روشن ہوجائے کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی حقانیت اور مظلومیت کے اظہار کے لئے تنھا علی اضغر علیہ السلام کی شھادت کا ذکر کافی ہے جسے سُن کر ہر صاحبِ دل تڑپ اٹھے گا اس ذکر کو عالمی پیمانے پر دنیا کو متوجہ کرنے کے لئے ایک مخصوص دن مخصوص وقت پر اور مخصوص انداز میں منانا ضروری ہے۔

آخر میں مولانا نے جناب علی اصغر علیہ السلام کے مصائب پڑھے جس سے مجمع پر گریہ طاری ہوگیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .