۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
راجستھان

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی راجستھان ضلع اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ کو پر شکوہ انداز سے منعقد کیاجائے گا جسمیں ملک کے مایہ ناز علمائے کرام و خطباء عظام خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسب سابق امسال بھی راجستھان ضلع اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ کو پر شکوہ انداز سے منعقد کیاجائے گا جسمیں ملک کے مایہ ناز علمائے کرام و خطباء عظام خطاب کریں گے۔

راجستھان اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں، حسب سابق امسال بھی شہادتِ حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ 12,13,14,15,16,17,18,19

دسمبر کو رات کے وقت 9 بجے مرکزی امام بارگاہ آل ابوطالب تاراگڑھ اجمیر میں اہتمام کیا گیا ہے، جسمیں کثیر تعداد میں محبان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شرکت کی رہے گی۔

مجالسِ عزاء سے عالی جناب مولانا قمر سلطان صاحب قبلہ ،خطیب اہل بیت جناب جاوید عابدی صاحب ،مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر ،مولانا سید نقی حسین صاحب قبلہ ،مولانا سید مظفر حسین صاحب قبلہ خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 15,16,17دسمبر بلافصل بعد از نمازِ مغربین مسجد پنجتنی میں مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر،شھزادوں والی مسجد میں مولانا سید مظفر حسین نقوی صاحب اور مسجد المنتظر میں مولانا سید نقی حسین صاحب قبلہ کے بیانات ہونگے۔

نیز 15 دسمبر بعد از نمازِ جمعہ شیعہ جامع مسجد تاراگڑھ اجمیر میں مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب قبلہ امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔

16 دسمبر 8 بجےشب بسم اللہ ہاؤس میں مجلس شب شہادتِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کو عالی جناب مولانا سید قمر سلطان صاحب قبلہ خطاب کریں گے۔

19 دسمبر بروز منگل بعد از نماز مغربین امامبارگاہ آل ابوطالب تاراگڑھ اجمیر میں الوادعی مجلس عزاء فاطمیہ منعقد ہوگی جس کو عالی جناب مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 11:02 - 2023/12/14
    0 0
    ماشااللہ اللہ پاک اجر عظیم عطاء فرمائے آمین