۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
بڑاگاوں جونپور کی عماری کے سرکردہ رکن جناب وسیم حیدر کا ہارٹ اٹیک سے اچانک انتقال

حوزہ/ جونپور موضع بڑاگاوں کی معروف عماری کے سرکردہ رکن جناب وسیم حیدر (پردھان) کا ہارٹ اٹیک کے سبب اچانک انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم عباس حسینی کے فرزند صدر حسینی مشن جناب وسیم حیدر کا  بتاریخ 15نومبر دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق، مرحوم کو سماجی خدمات کا جذبہ وراثت میں ملا تھا اپنے وسیع القلبی اور اچھے اخلاق ہر چھوٹے بڑے سے محبت سے ملنا اور ان کے لئے تقویت کا سبب بنے رہنا یہ سب ایسے صفات تھے جن کی وجہ سے برسوں وہ بڑے گاوں کی پردھانی کے عہدہ پر فائز رہے۔ اپنے والد مرحوم عباس حسینی اعلی اللہ مقامہ جنکی شخصیت بر صغیر میں اردو ادب سےتعلق رکھنے والے شھرہ آفاق ادیبوں میں مسلم تھی مرحوم عباس حسینی نے سید الشھدا کی عزاداری کے فروغ دینے میں بیحد مخلصانا کردار ادا کیا۔ عباس حسینی صاحب کی وفات کے بعد عزاداری کے فروغ میں ان کے بیٹے جناب سید وسیم حیدر پردھان مرحوم کا نمایاں کردار آخری دم تک رہا جس کے لئے انہیں نہ صرف علاقے کے لوگ بلکہ پورے ہندوستان کے عزادار مدتوں یاد کرینگے۔

مرحوم کے انتقال پرملال پر قرب و جوار کے لوگوں نے گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑے گاوں عماری کا روح رواں ہم سب کو چھوڑ کر شہزادی فاطمہ زہرا کے حضور میں ان کے لال کا پرسہ دینے پہونچ گیا رب کریم مرحوم اور انکے ساتھ ہر مومن عزادار اور عزاداری کے فروغ دینے والے بزرگوں کے درجات بلند فرمائے اور ہم سب کو عزاء سید الشھداء کے خدمات انجام دینے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے مرحوم کے پسماندگان کو صبر کرامت فرمائےاور ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ نیکی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

مرحوم کے جنازے میں علاقہ کا کثیر مجمع شریک رہا مرحوم کے دو بھائی سید امتیاز حیدر وسید اعجاز حیدر اور بیٹے سید ذیشان حیدر، سیدمرتضی عباس، سید عمران حیدرز سید مجتبی عباس، سید فرمان حیدر کو پرسہ دینے والوں کا ہجوم لگا ہوا تھا۔

مولانا عزمی عباس صاحب امام جمعہ بڑا گائوں مولانا آرزو حسین صاحب مولانا شوکت حسین صاحب نرواری کے علاوہ نماز جنازہ مولانا جواد الحیدر جودی صاحب قبلہ نے اور مجلس مولانا وصی حسن صاحب قبلہ نے پڑھی، مولانا سید رضی حیدر صاحب قبلہ الہ آباد، مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب قبلہ، مولانا باقر رضا خان آصف رنوی، مولاناسید ضمیر حیدر رضوی صاحب قبلہ امام جمعہ کراری، مولانا سید غالب عباس صاحب قبلہ امام جمعہ پھولپور الہ آباد، مولانا سید سیف عابدی صاحب قبلہ مولانا محمد محسن صاحب قبلہ، مولانا کے علاوہ سابق ایم ایل سی محترم سید سراج مھدی صاحب اور علاقہ کے ہر دلعزیز لیڈر للئی یادو بی ایس پی نیتا تنویر صاحب موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .