۵ بهمن ۱۴۰۰ |۲۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 25, 2022
مولانا وسیم حیدر

حوزہ/ آج صبح مولانا وسیم حیدر ابن قدیر حیدر امسن خورد مقیم ہولی نرسی پور کرناٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج صبح مولانا وسیم حیدر ابن قدیر حیدر امسن خورد مقیم ہولی نرسی پور کرناٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔

عالمِ شیعت میں با الخصوص مومنینِ فیض آباد و امبیڈکرنگر میں یہ خبر نہائت ہی غم و اندوہ کا باعث ہے کہ ذاکر اہلبیت(ع)، مولانا وسیم حیدر نے داعی اجل کی آواز پر لبّیک کہتے ہوئے معبودِ حقیقی سے جا مِلے۔

مرحوم امسن خورد فیض آباد کے رہنے والے تھے اور کافی عرصہ سے ہولی نرسی پور کرناٹک میں مقیم تھے، آپ ایک بہترین خطیب اور عالم دین تھے، آپ نے تقریبا ایک سیال مبلغ کی طرح ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ دین و خدمات انجام دیں۔ مرحوم ایک نہایت منکسر المزاج، متواضع اور ملنسار انسان تھے، وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھی، اور ہمیشہ اپنے بے باک انداز و حق گوئی سے پہچانے جاتے تھے۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مرحوم کے ارتحال پر ملال پر انکے خانوادہ و دوست واحباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ خداوند عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا رئیس صاحب اور بھائیوں کو صبر عطا فرمائے۔آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 5 =