حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے زرائع ابلاغ کے حاشیہ میں کہا کہ اسلام اورمسلمانوں سے بلاوجہ کا بیر رکھنے والے مغربی ممالک کے طرز پر کرناٹک میں حجاب پر پاپندی غیر جمہوری اقدام ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دہے کر کہی ہےکہ ہندوستان کا کا آئین سکیولر ہے جس کا اظہار وقتاً فوقتاً سامنے آنے والے حکومتی فیصلوں سے بخوبی ہوتا رہتاہے اس بار کرناٹک میں پردے پر عائد پابندی نہ صرف جمہوری تقاضوں کے منافی ہے بلکہ اسلامی ثقافت پر اور اصولوں پر ایک بڑا حربہ ہے اسلئے اربابِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ فوری طور اس غیر منصفانہ فیصلے کو جلدی ہٹائیں۔