۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک

حوزہ/ اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون اور طرح طرح کی پابندیوں نے پوری انسانیت کو مصیبت زدہ، خوفزدہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلورو کے دارالاسلام میں 12 دسمبر 2020 بروز سنیچر کو آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں رواں سال ہوئے جانی نقصان پر دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے دنیا سے رخصت کر جانے والی ملک اور ملت کی اہم شخصیات کو یاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں تجویز تعزیت پیش کرتے ہوئے سال 2020 میں انتقال کرجانے والی ملت کی 100 سے زائد شخصیات کی باقاعدہ فہرست جاری کی گئی۔ مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور مرحومین کے متعلقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کے بعض قدآور غیر مسلم لیڈران اور دانشوروں کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ان میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور معروف سوشل ایکٹویسٹ سوامی اگنی ویش کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا گیا۔

اجلاس میں جاری 100 سے زائد مرحومین کے ناموں کی فہرست میں اہم نام کچھ یوں ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سراج الحسن، بنگلورو کے معروف سماجی کارکن اور ایس ڈی پی آئی کے رکن حافظ سمیع اللہ، طنز و مزاح کے بے باک و معتبر شاعر اور ملی کونسل کے مرکزی رکن علامہ اسرار جامعی، جامعہ اشاعت العلوم کے استاذ حدیث مولانا عبدالرحیم فلاحی، دعوت و تبلیغ کے ساتھی انجنئیر خالد سیف اللہ، کرناٹک کے مشہور شاعر و ادیب خلیق الشعراء اسد اعجاز، کنڑ زبان کے مشہور شاعر کے ایس نثار احمد، دارالعلوم دیوبند کے سابق مبلغ اعلی مولانا سید ابوالکلام دیوبندی، انجمن خدام المسلمین، بنگلور کے بانی ایس اے اقبال احمد، شیخ الحدیث مفتی سعید احمد پالن پوری، مولانا شاہد حسین فیض آبادی قاسمی ندوی، روزنامہ سالار، بنگلور کے ادبی مدیر محمد اقبال احمد، ملی کونسل ضلع بنگلور کے رکن سراج الدین، میسور کے مولانا احمد خان دلبر رشادی، بنگلورو کے قوت الاسلام ہائی اسکول کے سابق صدر مدرس احمد اللہ بیگ، کرناٹک کے معروف عالم دین بنگلورو کی مسجد قادریہ کے خطیب و امام مولانا محمد لطف اللہ رشادی، مولانا حفظ الرحمن کاکوسی، مولانا وسیم گنگوہی، مولانا عرفان فیروز پوری، مولانا نیاز احمد رشادی، مولانا احمد پٹنی، مولانا یوسف جمیل آندھراپردیش، مولانا عبدالوحید گونٹروی، مولانا الیاس مظاہری، مولانا موسی قاضی،مولانا ارشد پالن پوری، امیر تبلیغ جماعت تمل ناڈو مولانا عبدالقادر، امیر شریعت کرناٹک ثانی مرحوم مفتی محمد اشرف علی کے برادر نسبتی وی پی مختار احمد، مولانا ذبیح اللہ قاسمی کورٹ گیرے، ٹمکور، سلطان العلوم سلطان شاہ بنگلور کے استاذ مولانا محمد یاسین قاسمی، باقیات الصالحات ویلور کے سابق استاذ مولانا شبیر علی باقوی، مولانا چراغ الدین معدنی، نیلور، مفتاح العلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا حفی اللہ خان، دارالعلوم سبیل الرشاد، بنگلور کے تاسیسی رکن الحاج پی کے احمد حسین، مدرسہ عبیدیہ کے مہتمم حافظ محمد حمزہ عبیدی، ملی کونسل چامراج نگر کے نائب صدر مولانا محمد سراج باقوی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا محمد اقبال ملا ندوی، ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی، مولانا متین الحق قاسمی، مولانا سید محمد سلمان مظاہری، سہارنپور، رائچور کے بزرگ عالم دین مولانا فخر الدین احمد، مدرسہ رحمانیہ کمبی پور کے صدر ملبار عبدالرشید، بنگلور یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالاحد، مرکزی جمعیت علماء کرناٹک کے جنرل سیکرٹری اسماعیل پیرزادے، حافظ قاری ڈاکٹر عبدالقادر ہنسا، مولانا رشید احمد باقوی، کرناٹک ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف، ملک کے معروف شاعر راحت اندوری، جامعہ باقیات الصالحات کے سابق استاذ مولانا ابراہیم باقوی، جنوبی ہند کے معروف عالم دین مولانا ایوب رحمانی، استاذالقراء مولانا قاری انعام الحق، قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ مولانا قاسم مظفر پوری، خانوادہ حضرت مجدد الف ثانی کے آخری چشم و چراغ حافظ سراج الحسن مجددی، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے سکریٹری مولانا امین عثمان ندوی، بسم اللہ ایجوکیشن ٹرسٹ، بنگلور کے کارگزار چیرمین الحاج عبدالجبار، ملی کونسل منڈیا کے صدر الحاج محی الدین، کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا محمود عالم قاسمی، مناہل تعلیمی ادارے، بنگلور کے صدر نواب جان قریشی، ملی کونسل کے مرکزی رکن اور ریاست کے معروف وکیل سی آر عبدالرشید، ٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ کے صدر سردار احمد قریشی، ریاست کی معروف معلمہ لو لو آپا، رویت ہلال کی پیشن گوئی کرنے والے سائنس دان مظہر الحق چودھری عرف ساحر ٹمکوری، پروفیسر عبدالرحمن مومن، ملی کونسل کے ریاستی رکن پروفیسر عبدالحمید چکبالاپور، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر، ملی کونسل کے تاسیسی رکن مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق، کانگریس کے معروف قائد احمد پٹیل، ریاست کے معروف آئی اے ایس افسر سید ضمیر پاشاہ، عالم اسلام کی معروف شخصیت مفتی زرولی خان اور دیگر مرحومین کیلئے دعا مغفرت کرتے ہوئے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کے جنرل باڈی اجلاس میں تعزیتی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں جاری تجویز تعزیت میں کہا گیا کہ انتقال کر جانے والوں میں ایسی کئی شخصیات تھیں جن کے وصال سے خلا پیدا ہوا ہے۔ جس کا پر ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کا یہ اہم اجلاس مفتی سید باقر ارشد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ آل انڈیا ملی کونسل کے معاون جنرل سیکرٹری، معروف عالم دین مولانا مصطفٰی رفاعی جیلانی ندوی اور دیگر علماء کرام اور عمائدین نے اجلاس میں حصہ لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .