۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا جلال حیدر نقوی

حوزہ/ کچھ شیطانی طاقتیں اور پست فطرت عناصر پوری دنیا میں پھر سے انسانیت کو برہنگی اور ننگے پن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں مگر سب سے زیادہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان میں جہاں حیا اور عفت کو عورت کا زیور شمار کیا جاتا ہے اور عورت کے عزت و وقار کا سب سے زیادہ دم بھرا جاتا ہے وہیں بے حیائی و بےحجابی کو رواج دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ آل انڈیا شیعہ کونسل نے کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر اسکول انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی پر زور مذمت کی اور اس اقدام کو سیکولر اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ حجاب انسانی ارتقاء اور عظمت و بلندی کی علامت ہے، انسانیت برہنگی و عریانیت کے غیر متمدن دور سے نکل کر حجاب ولباس کے متمدن دور میں داخل ہوئی لیکن کچھ شیطانی طاقتیں اور پست فطرت عناصر پوری دنیا میں پھر سے انسانیت کو برہنگی اور ننگے پن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں مگر سب سے زیادہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان میں جہاں حیا اور عفت کو عورت کا زیور شمار کیا جاتا ہے اور عورت کے عزت و وقار کا سب سے زیادہ دم بھرا جاتا ہے وہیں بے حیائی و بےحجابی کو رواج دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لہٰذا ہم کرناٹک حکومت سے اس غیر آئینی اقدام پر روک لگانے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ملک کے سیکولر عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سیاسی داو پیچ کیلئے کسی بھی گروہ یا پارٹی کو ملک کے آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں اور ان ہتھکنڈوں کے خلاف پر زور آواز احتجاج بلند کریں۔ کیونکہ اگر اس طرح کے غیر آئینی اقدام پر خاموشی اختیار کی گئی تو پھر ایک کے بعد ایک تمام لوگوں کے حق چھینے جائیں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .