۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن خواہران

حوزہ/ ہم ماں کے پہلو سے بی بی کی زندگی کا مطالعہ کریں یا بیٹی کے پہلو سے دیکھیں یا ایک بیوی کی صورت میں دیکھیں حضرت زہرا سلام اللہ علیہ ہر پہلو سے خواتین کے لئے بہترین آئیڈیل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روز ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر میں فاطمیہ اسکول،فاطمیہ کالج،فاطمیہ مدرسہ کی انتظامیہ نے ایک عظیم الشان جشن میلاد کا انعقاد کیا، جس میں فاطمیہ اسکول و کالج اور مدرسہ کی طالبات نے منقبت،ڈرامہ، نشید، قصیدہ اور تقرہر کے ذریعے سے بی بی کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

منعقدہ جشن میں ادارہ کی بانی خواہر تسنیم زہرا رضوی نے خصوصی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہ زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے بہترین اُسوۂ ہے، چاہے ہم ماں کے پہلو سے بی بی کی زندگی کا مطالعہ کریں یا بیٹی کے پہلو سے دیکھیں یا ایک بیوی کی صورت میں دیکھیں حضرت زہرا سلام اللہ علیہ ہر پہلو سے خواتین کے لئے بہترین آئیڈیل ہیں۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک معاشرے کی تشکیل و تربیت ایک عورت ہی کرتی ہے اگر عورت تربیت یافتہ ہو گی تو بہترین معاشرہ کو تربیت دے سکے گی اور معاشرہ ترقی کرے گا اور اسکے ضروری ہے کہ ایک عورت اپنی زندگی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہ کو اُسوۂ قرار دے اُن کی زندگی کے پہلو کو اپنائے، تب ہی ایک معاشرہ کی ترقی اور بقا ممکن ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .