۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شالنہ سرینگر کشمیر میں عظیم الشان جشن فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد

حوزہ/ کشمیر میں شدید برف باری اور منفی درجہ حرارت کے باوجود قوم کی بچیوں کے ایمانی حرارت کو سرد نہ کرسکی اور اس خراب موسم کے ہوتے ہوئے بھی خواہران کا کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کرنا قابل ستائش عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شالنہ،سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء (س) شالنہ کے شعبہ خواتین کی طرف سے ولادت باسعادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن منعقد کیا گیا ہے۔

اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، بعد از آن قوم کی بیٹیوں نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے حوالے سے اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ منعقدہ پروگرام کی خاص نوعیت یہ تھی کہ اسمیں کنیزان زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خاص روایتی انداز میں اجتماعی طور پر مدح فاطمہ زہرا (س) پیش کرتے ہوئے گلہائے عقیدت شہزادی (س) کی خدمت میں نثار نثار کئے۔

پروگرام کے آخر میں ادارہ الزہراء (س) کے شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ محمودہ گلزار نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا (س) کی زندگی کے مختلف حصوں پر مفصل روشنی ڈالی اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ آج کی بہو بیٹی اور خواتین کی عزت و وقار صرف سیرتِ طیبہ حضرتِ زھرا (س) اپنانے میں ہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس جشن کی ایک اہم بات یہ ہے کہ کشمیر میں شدید برف باری اور منفی درجہ حرارت کے باوجود قوم کی بچیوں کے ایمانی حرارت کو سرد نہ کرسکی اور اس خراب موسم کے ہوتے ہوئے بھی خواہران کا کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کرنا قابل ستائش عمل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .