۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
المعمل کلچرل فاونڈیشن

حوزہ/مولانا سید غلام عسکری ہال بارہ بنکی میں المومل کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان "فیملی لائف اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا" منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولانا سید غلام عسکری ہال بارہ بنکی میں المومل کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان "فیملی لائف اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا" منعقد کیا گیا۔

سمپوزیم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ فاونڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر مولانا احتشام الحسن قبلہ نے ادارہ کا مختر تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد علمائے کرام و معزز شخصیات منجملہ مولانا موسی رضا، مولانا حیدر عباس رضوی، مولانا ابن عباس،مولانا سید محمد رضا صاحبان نے شہزادی کی نگاہ میں ایک کامیاب گھریلو زندگی گزارنے کے اسرار و رموز سے روشناس کرایا۔

خطیب قادر مولانا سید جابر جوراسی (مدیر ماہنامہ اصلاح) نے بھی سیرت حضرت فاطمہ زہرا پرتقریرکرتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی کی تشکیل کیلئے بنیادی طور پر تین چیزیں ضروری ہوتی ہیں، ۱۔شوہر، ۲۔زوجہ، ۳۔اولاد اور اس میں مرکزی کردار عورت کا ہوتا ہے اور پھر کامیاب گھرانے کے لئے دو باتیں ضروری ہیں، ۱۔ایک دوسرے کے حقوق کو پہچانے، ۲۔فرائض اور ذمہ داریوں کو ادا کرے اور حضرت فاطمہ زہرا
نے دنیا کے لوگوں کے لئے اپنے عمل سے ایک مکمل کامیاب گھرانہ کی مثال پیش کی جو رہتی دنیا تک ہم سب کے لئے ایک نمونہ عمل ہے اور یقینا شہزادی و معصومین کے بتائے ہوئے اصول پر فیملی تشکیل دی جائے تو ان سماج سے ہر طرح کے ظلم کا خاتمہ ہوگا اور پھر زندگی جنت نظیر ہوگی۔ 

اسکے بعد فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ کلاسزکی تعلیم یافتہ خواہر یاسمین زہرا، خواہر آفرین فاطمہ اور خواہر تنظیم فاطمہ نے بھی شہزادی کی سیرت کانمونہ عمل بتایا اور معلمین و مدرسین اور ذمہ داران ادارہ کا شکریہ ادا کیا۔

سمپوزیم کو جاری رکھتے ہوئے شاعر اہلبیت جناب رضا مورانوی، اجمل کنتوری، مولانا صابر علی عمرانی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا کی بارگاہ میں منظم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اسی عظیم الشان سمپوزیم کے درمیان آیتہ اللہ العظمی سید مرتضی فیروزآبادی کی لکھی ہوئی کتاب "فضائل مرتضی در صحاح ستہ" کا علماء کرام اور دیگر معزز شخصیات کے دست مبارک سے اجرا ہوا۔ 

نیز انہی کی تحریر کردہ کتاب "فضائل زھرا اور صحاح ستہ" کہ انعامی مقابلہ میں شرکت کرنے والوں میں صحیح جوابات دینے والوں کو پہلا دوسرا تیسرا انعام دیا گیا۔ نیز حاضرین کے درمیان بھی قرعہ کے ذریہ تین لوگوں لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

نظامت کے فرائض مولانا سید منہال حیدر زیدی نے ادا کئے۔ سمپوزیم کے آخر میں مولانا موسی رضا نے حاضرین مقابلے میں شرکت کرنے والوں کے علاوہ سپوزیم کے مہتمم و معاون جناب ایاز حیدر، ڈاکترحسن سجاد، و حسن ظہیر کا شکریہ ادا کیا۔ سمپوزیم میں کثیر تعداد میں مومنین کے علاوہ علمائے کرام، مولانا علمدار حسین، تنظیم حیدر، سراج احمد، محمد مجتبی و معزز شخصیات نے شرکت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .