۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
رنو - جونپور

حوزہ/ تعلیمی کانفرنس و مسابقہ چہل احادیث، تقسیم انعامات کے عنوان سے مکتب جعفریہ صدر الدین رنو جونپور میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف خطباء اور ذاکرین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعلیمی کانفرنس و مسابقہ چہل احادیث، تقسیم انعامات کے عنوان سے مکتب جعفریہ صدر الدین رنو جونپور میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف خطباء اور ذاکرین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جسکے فرائض قاری محمد جواد نے انجام دیا۔ اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد رضا رنوی و حجت الاسلام والمسلمین مولانا معظم گھوسی نے حفظ چہل احادیث پر روشنی ڈالی اور بچے اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

منعقدہ پروگرام میں دیگر علماء و مومنین بھی موجود تھے جسمیں مولانا ضامن، مولانا حسن اکبر کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

اس پروگرام میں پہلا انعام تفسیر فاطمہ و زینب فاطمہ، دوسرا انعام زہرا بانو تیسرا انعام نور فاطمہ اور دیگر بچیوں سکینہ بانو، انما فاطمہ، بتول فاطمہ، سیدہ تخلیق زہرا، فاطمہ زہرا، نور فاطمہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .