۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید علیرضا ادیانی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے غدیر کی مناسبت سے کہا کہ تمام عبادتوں کی قبولیت کیلئے ولایت علی علیہ السّلام شرط ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے غدیر کی مناسبت سے امام حسن مجتبیٰ ٹریننگ یونیورسٹی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر تمام اسلامی عیدوں سے اہم اور افضل عید ہے کیونکہ اس دن امام علی علیہ السّلام کو خدا کا شائستہ ترین عنصر کے عنوان سے اسلامی معاشرے کا پیشوا اور خلیفہ مقرر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی تاریخ کا اہم ترین مسئلہ، حکمران اور حکومت کا مسئلہ ہے اور غدیر اس سلسلے کا بہترین اہتمام تھا۔ اسلام کی نظر میں بھی حکومت اور حکمران کا تعین خدا کی جانب سے ہونا واضح ہے اور عید غدیر وہ دن ہے جس میں علی علیہ السّلام خدا کی جانب سے اسلامی معاشرے پر حاکم کے عنوان سے منصوب ہوئے۔

حجت الاسلام ادیانی نے کہا کہ امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کا مقدس وجود اسلام کیلئے اہم تھا بلکہ اسلام کا وجود ولایت علی علیہ السّلام پر منحصر ہے۔

انہوں نے غدیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر غدیر میں ولایت علی علیہ السّلام کا اعلان نہیں کیا جاتا تو دین اسلام مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان دنوں کو روزہ رکھے، حج بجا لائے، تمام اموال کو خدا کی راہ انفاق کرے اور راتوں کو اٹھ کر عبادت اور شب بیداری کرے لیکن ان سب کے باوجود، ولایت علی علیہ السّلام کے بغیر مر جائے تو اس کے تمام اعمال بیہودہ ہو جائیں گے کیونکہ عبادتوں کی قبولیت کیلئے علی علیہ السّلام کی ولایت شرط ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .