عید غدیر کی اہمیت
-
عید غدیر کے دن کے مستحب اعمال
حوزہ؍روزہ رکھنا؛ غسل کرنا؛ (بہتر ہے کہ دن کے آغاز میں غسل کیا جائے) نماز؛ عید غدیر کے دن کی نماز صبح کی نماز کی طرح دو رکعت ہے۔ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سوره توحید قُلْ هُوَ اللّٰه»، دس مرتبہ «آية الْكُرْسِىّ» اور دس مرتبہ سوره قدر، «ِانّٰا أَنْزَلْنٰاه» پڑھی جائے گی۔ نوٹ: عید غدیر کی نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا مشروع نہیں ہے۔
-
حجت الاسلام ملک محمدی:
غدیر نے دشمنان اسلام کے عزائم کو خاک میں ملا دیا
حوزہ / دینی مسائل کے ماہر نے کہا: غدیری فکر ہمیں تمام بلند مقامات تک پہنچا سکتا ہے، غدیری تفکر اسلامی جمہوریہ جیسا نظام لا سکتا ہے اور غدیری سوچ، عالمی استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا نام ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی:
کیا پیغمبرِ اِسلام (ص) اپنے بعد خلیفہ مقرر کئے بغیر رحلت فرما گئے؟
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه (س) نے قرآنی آیات کی روشنی میں، کچھ لوگوں کے رسول اللّٰہ (ص) کی جانب سے خلیفہ کو مقرر نہ کرنے کے دعوے کو قرآنی دستور کا مخالف عمل قرار دیا اور کہا کہ رسول اللّٰہ (ص) کی رحلت کے بعد، آنحضرت کا امت کو خلیفہ کے بغیر چھوڑ کر جانے کا دعویٰ من گھڑت دعویٰ ہے اور یہ پیغمبر کی سیرتِ طیبہ اور عقل کے ساتھ سازگار نہیں ہے۔
-
عبادتوں کی قبولیت کیلئے ولایت علی (ع) شرط ہے، حجت الاسلام ادیانی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے غدیر کی مناسبت سے کہا کہ تمام عبادتوں کی قبولیت کیلئے ولایت علی علیہ السّلام شرط ہے۔
-
یمن میں غدیر کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع:
ولایت امیرالمومینینؑ،امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کا حل، مفتی اعظم یمن
حوزہ/یمنی مفتی اعظم شیخ شمس الدین شرف الدین نے کہا کہ ولایت پذیری وہ اہم موضوع ہے جس کی امت کو ہر وقت اور ہر جگہ پر ضرورت ہوتی ہے اور یہ امت کے مسائل سے چھٹکارا پانے کا حل ہے۔
-
ولایت اہل بیت (ع) دین اسلام کا قلعہ، آیۃ اللہ سعیدی
حوزہ/قم المقدسہ میں نمائندۂ ولی فقیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت اہل بیت(ع)اسلام اور تشیع کا قلعہ ہے،کہاکہ اگر کوئی کہے کہ میں مسلمان ہوں تو اس بات کی تصدیق علی علیہ السلام کی ولایت کے ساتھ ہو گی جیسا کہ سورۂ مبارکۂ مائدہ کی آیۃ 67میں،پیغمبر اسلام(ص)کی رسالت کے دار و مدار کو امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی ولایت کی ترویج قرار دیا ہے۔