۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
متحدہ علماء محاذ پاکستان

حوزہ/ قرآن کی بےحرمتی کے خلاف منعقدہ اجلاس میں شریک علماء مشائخ نے کہا کہ دنیا بھر کے غیور مسلمان کسی صورت بھی قرآن کی بے حرمتی پر صبر و برداشت اور خاموشی اختیار نہیں کرسکتے، حکومت پاکستان کا صرف مذمتی بیان شرمناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام سویڈن حکومت کی اجازت سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر سویڈن سفیر کو احتجاجاً فی الفور ملک بدر کیا جائے۔

اجلاس میں مسلم ممالک سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے ممالک سے سویڈن کے سفیر کو احتجاجاً ملک بدر کریں اور سویڈش مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، سویڈن کی متعصب عیسائی حکومت دنیا بھر میں مسلم عیسائی خونی فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتی ہے، اقوام متحدہ سویڈن میں آخری مقدس کتاب قرآن کریم کی بے حرمتی کا نوٹس لے، دنیا بھر کے غیور مسلمان کسی صورت بھی قرآن کی بے حرمتی پر صبر و برداشت اور خاموشی اختیار نہیں کرسکتے، حکومت پاکستان کا صرف مذمتی بیان شرمناک ہے، سویڈن سفیر کو فی الفور ملک بدر کرکے پاکستان کے کروڑوں غیور مسلمانوں کے دینی جذبات کی حقیقی ترجمانی کی جائے۔

احتجاجی اجلاس سے محاذ کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، نائب صدر علامہ سید سجاد شبیر رضوی، کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد سمیت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، مفسر قرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ سید طاہر جمال تھانوی، علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی، مفتی فیصل عزیز بندگی، مفتی شبیر احمد، مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، مفتی اسد الحق چترالی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی و دیگر نے اپنے خطاب میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .