۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی بروز جمعہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی و دلخراش واقعے پر پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی بروز جمعہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی و دلخراش واقعے پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہو گی۔

اس اعلامیہ میں مزید آیا ہے کہ سویڈن میں ہونے والے اس المناک واقعے کے خلاف اور قرآن کریم کی عظمت و حرمت کے لئے ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں بھرپور احتجاج و قراردادیں منظور کی جائیں گی اور احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے علماء کرام سے ان ریلیوں کی سرپرستی کے ساتھ تمام امت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .