۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید علی جعفر شمسی

حوزہ / نمائندہ قائد محترم پاکستان شعبہ اصفہان نے کہا: عدالتی سطح پر قرآن پاک کے نسخہ سوزی کی اجازت دراصل عدل و انصاف کا جنازہ نکلنے کی پیش بینی ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذهب کے مقدسات کو جلانا اسلاموفوبیا کی بدترین مثال ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی نے 05 جولائی 2023 بروز بدھ کو اپنی کابینہ، اراکین و طلاب اصفہان کے ہمراہ سویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی توہین پر منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ریلی میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے مختلف راستوں سے اصفہان میدان امام حسین علیہ السلام میں پہنچ کر اس شرمناک حرکت کے خلاف احتجاج کیا۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف سے نمائندہ قائد محترم و اراکین کابینہ نے جامعۃ المصطفی العالمیہ اصفہان کے طلاب کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس دوران خدام حرم امام رضا علیہ السلام و قاریان قرآن کریم نے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی شان میں تواشیح و منقبت خوانی کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ مسئول امور مالیات مولانا علی جعفر کاظمی، نمائندہ مدرسہ حکیمیہ مولانا سید انشاد حسین شاہ اور اراکین دفتر میں سے مولانا خضر عباس اصفہانی اور باقی دوستان موجود تھے۔

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کریم کی اوراق کو جلانا اسلاموفوبیا کی بدترین مثال ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .