۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بخش صدور گذرنامه زیارتی در مرکز امور طلاب راه اندازی شد

حوزہ/ طلاب جامعۃ المصطفیٰ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیارتی پاسپورٹ کے شعبے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مجید خالق پور نے 10 اگست بروز جمعرات، طلاب جامعۃ المصطفیٰ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیارتی پاسپورٹ کے شعبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کئی سالوں سے جامعۃ المصطفیٰ کے مختلف شعبوں کے ساتھ قابل قدر اور قابل تحسین تعاون کرنے والے اداروں میں سے ایک اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس بھی ہے، جس نے ہمیشہ غیر ایرانی طلباء اور فضلاء کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: المصطفی اسٹوڈنٹ اینڈ فیملی افیئر سنٹر (مرکز امو طلاب و خانوادہ ہا) کی جانب سے بین الاقوامی طلباء کو پیش کی جانے والی بہت سی خدمات کے علاوہ زیارت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے، اساتذہ، خادمین اور طلاب کے لیے زیارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا ایک شعبہ شروع کیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خالق پور نے مزید کہا: جامعۃ المصطفیٰ کے بین الاقوامی طلباء کے لیے زیارتی پاسپورٹ جاری کرنا اس مجموعے میں انجام پانے والی خدمات میں سے ایک ہے، جامعۃ المصطفیٰ کے طلباء کے زیارتی پاسپورٹ سے تین مہینے کا مکرر خروج و مراجعت یعنی طلاب متعدد مرتبہ ایران سے خارج اور پھر ایران میں داخل ہو سکتے ہیں ، نیز اس پاسپورٹ میں ایک سال کی اقامت یعنی رہائشی اجازت نامہ بھی موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ جامعۃ المصطفیٰ کے طلاب اور ان کے اہل خانہ، خادمین اور اساتذہ کے لیے کونسلر خدمات کے ایک اور شعبے کا افتتاح جامعۃ المصطفیٰ کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین خالق پور اور ایران کی پولیس انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ سردار رضایان کی موجودگی میں کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .