۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی جانب سے پانچواں کل ہند علمی مسابقہ کا انعقاد

حوزہ/ معاونت آموزش نمائندگی جامعۃ المصطفی ہندوستان کی جانب سے پانچواں کل ہند علمی مسابقہ پورے ملک بھر میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معاونت آموزش نمائندگی جامعۃ المصطفی ہندوستان کی جانب سے پانچواں کل ہند علمی مسابقہ بتاریخ 23/ ذی الحجہ ۱۴۴۴ مطابق12/جولائی ۲۰۲۳ بروزبدھ صبح 9:۰0 بجے پورے ہندوستان میں بنحو احسن مدیران، ناظرین اور اساتید حوزہ ہای علمیہ ہندوستان کی مخلصانہ ہمکاری کے نتیجے میں مکمل نظم و ضبط اور قوانین کی پاسداری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا ۔

تصاویر دیکھیں: نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ ہندوستان کی جانب سے پانچواں کل ہند علمی مسابقہ منعقد ہوا

قابل ذکر ہے کہ اس علمی مسابقہ میں 73 مدارس کے 2086 طلاب نے شرکت کی۔ جن کی تفصیل اس طرح ہے رتبہ اول میں 1125 رتبہ دوم میں 640 رتبہ سوم میں 321، کل 2086۔

یاد رہے کہ جو طالب علم 85 سے زیادہ نمبروں سے پاس ہونگے ہر سطح میں ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ تین طلاب کوانعامات سے نوازا جائے گا۔البتہ رتبہ سوم میں 96 سے زیادہ نمبر لانے والے طلاب میں سے ایک طالب علم کی قرعہ اندازی کے ذریعہ براہ راست جامعہ المصطفی ایران میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی کمک کی جائیگی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .