۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں و علاقوں مین لوگوں تک راشن اور امداد رسانی کا کام کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کے رابط مولانا سید گلشن علی زیدی کے ذریعہ ھردوئی ضلع کے، محمود پور، اور سریاں، معافی پروا میں ضرورت مند لوگوں تک راشن پہچایا گیا مولانا گلشن زیدی نے متدین افراد کے ذریعہ ضرورت مند افراد کے گھر تک امداد پہچائی اور ساتھ ساتھ شہر جونپور کے قرعہ پٹی و خان پٹی علاقہ میں احتشام عباس کے زریعہ ضرورت مند لوگوں کے یہاں راشن پہچایا گیا۔

یاد رہے الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی رات دن اس مشکل وقت میں جب پورے ملک ھندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدور افراد پریشان ہیں انکے لئے راشن پہچانے کی کوشش کرر ہے ہیں تاکہ اس مشکل حالات مین بھی کوئی بندہ خدا پریشان نہ ہو ابھی تک الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں و علاقوں مین لوگوں تک راشن اور امداد رسانی کا کام کیا جارہا ہے۔

 الجواد فاؤنڈیشن ہمیشہ خدمت خلق کی کوشیشیں کرتا رہتا ہےگزشتہ کئی برسوں سے عام دنوں میں بھی فاؤنڈیش کی جانب سے لوگوں تک ضرورت مند افراد تک راشن اور امداد رسانی کے امور کو بخوبی انجام تک پہنچایا گیا ہے اس کے  علاوہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مشھد مقدس ایران مین بھی طلاب عزیز کے درمیان ہر موقع پر امداد رسانی کے کاموں کو انجام دیا جاتا رہا ہے۔

 الجواد فاؤنڈیشن کے تمام اراکین بھی اپنی کوشیشوں میں رات دن خدمت خلق میں مولانا مناظر کے شانہ با شانہ لگے ہوئے ہیں مومنین کی دعا ہے کہ خدا بحق اھل بیت علیھم السلام تمام لوگوں کو اس سے زیادہ توفیق عطا فرمائے خدمت خلق کرنے میں اور تمام انسانوں کو اس وبائ مرض سے نجات دے اور تمام مریضوں کو شفایابی و سلامتی عطا کرے تاکہ لوگ بطور احسن اپنی زندگی گزارے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .