۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/جس طرح ادارہ تنظیم المکاتب نے قوم و ملت کی مدد سے پورے ملک میں بستی بستی قریہ قریہ دینی تعلیم کے چراغ روشن کئے اسی طرح آج قوم ہی کی مدد سے ضرورت مندوں کی امداد کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے۔ جس سے hand to mouth  طبقہ کو اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں اس طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ 

اس مشکل کو محسوس کرتے ہوے سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر نے بلا تفریق مذھب و ملت انسانیت کی خدمت کی آواز اٹھاتے ہوے اہل ثروت سے اپیل کی کہ "ہم علی (علیہ السلام) والے ہیں، مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوی بھوکا نہیں تھا۔ ہمیں اپنے اڑوس پڑوس کا خیال رکھنا چاہئیے، خود مدد کریں اگر نہیں کر سکتے تو اطلاع دیں تا کہ اللہ نے جو وسائل عطا کئے ہیں ان کے ذریعہ یہ خدمت ہو سکے تا کہ ملک میں کوی بھوکا نہ رہے۔" آپ کے اس اعلان کے بعد کچھ اہل خیر اور کمیٹیاں بھی سرگرم عمل ہوئیں۔ اسی طرح بہت سے لوگوں نے مولانا سید صفی حیدر اور ادارہ تنظیم المکاتب میں مراجعہ کیا تو سربراہ تنظیم المکاتب کے وعدہ کے مطابق انکی مدد کی گئی۔ 

مولانا صفی حیدر نے اپنے بیان میں مومنین کی امداد کے تعلق سے کہا کہ مومنین کرام! امداد پانے والوں کا نام، نمبر اور فوٹو ظاہر کرنا احترام انسانیت، حرمت مومن کے منافی اور تحریک دینداری کے اصولوں کے خلاف ہے لہذا آپ کو صرف یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آپ کے اپنے ادارہ تنظیم المکاتب سے اب تک ہزاروں لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری ہے۔ واضح رہے یہ امداد صرف لکھنو شہر تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف صوبوں، شہروں، دیہاتوں تک پہنچای جا رہی ہے۔ جس طرح ادارہ تنظیم المکاتب نے قوم و ملت کی مدد سے پورے ملک میں بستی بستی قریہ قریہ دینی تعلیم کے چراغ روشن کئے اسی طرح آج قوم ہی کی مدد سے ضرورت مندوں کی امداد کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ 

یاد رہے "تنظیم المکاتب" ایشیاء کا ایک عظیم شیعہ مذہبی قومی ادارہ ہے جس کے بانی خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ تھے اور جو 53 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .