۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
انجمن جعفریہ رانچی

حوزہ/ انجمن جعفریہ رانچی کی جانب سے علاقے کے ضرورت مندوں تک راشن پہنچایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن جعفریہ شہر رانچی کی ایک فعال انجمن ہے جو نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جسکا ایک نمونہ حالیہ لاک ڈاؤن میں نظر آیا، انجمن نے ان بحرانی حالات میں لوگوں کے درمیان ضرورت کی چیزیں بلا تفریق مذہب ملت تقسیم کیں جسکے لیے پیش امام مولانا تہذیب الحسن صاحب اور انجمن کے سکریٹری جناب اشرف رضوی صاحب قابل مبارکباد ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے۔ جس سے hand to mouth  طبقہ کو اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں اس طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ اس مشکل کو محسوس کرتے ہوئے انجمن جعفریہ نے بلا تفریق مذھب و ملت انسانیت کی خدمت کی خدمت کی۔

موصولہ خبر کے مطابق اس کار خیر میں جناب ندیم رضوی، جناب ثمر علی، جناب وفا حیدر، جناب قمر حسین صاحبان شامل ہوئے اور لوگوں کی مدد کی، ساتھ ہی جناب مولانا عابد حسین نقوی کی سربراہی میں والنٹیئرز نے اپنے انسان دوستانہ اقدام کو علاقے میں انجام دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .