۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تہذیب

حوزہ/حالیہ ہوئے تبلیغی جماعت پر سیاسی حملے قابل مذمت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانچی: آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین اور مسجد جعفریہ رانچی کے پیش امام اور خطیب مولانا  سید تہذیب الحسن رضوی نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو کورونا وباء سے بچا جانا چایئے اور دوسروں کو بھی آگاہ کیا جانا چاہئے۔

مولانا نے کہا آج ملک میں میڈیا محبت سے زیادہ نفرت پھیلانے کے لئے کوشاں ہے، تبھی تو ملک میں نفرت پھیلانے والوں سے سوالات پوچھتی ہے۔ پوری شیعہ برادری کو وسیم رضوی نے بدنام کیا ہے۔ وسیم رضوی نہ تو مذہبی انسان ہے، نہ ہی مولانا ہے، لیکن مذہب کے معاملے میں، میڈیا وسیم رضوی اور ان جیسے لوگوں سے سوالات پوچھنے لگ جاتی ہے۔

مولانا نے کہا کہ تبلیغی جماعت کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے،وہ ایک مذہبی جماعت ہےاور اسکا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جسے بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .