تبلیغی جماعت
-
عرب امارات سمیت سعودیہ عربیہ کی غیر اسلامی راہ و روش تشویشناک : مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ وہابیت و بہائیت اور قادیانیت وغیرہ جیسے نام نہاد مذہبی فرقے اصلاً مذہبی نہیں ہیں بلکہ تفرقہ پیدا کرنے کی غرض سے صیہونی و سامراجی اسلام دشمن استعماری طاقتوں کی تشکیل کردہ محض سیاسی و اختلافی تنظیمیں ہیں مذہب کا صرف ٹائٹل ان پر چپکایا ہوا ہے۔
-
تبلیغی مرکز کے دروازے پر ابھی بھی تالا لگا ہے
حوزہ/نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز پر دہلی پولیس نے تالا لگا دیا تھا، اس کے بعد تبلیغی جماعت افراد کے خلاف متعدد کیسز کورٹ میں چلے لیکن تمام کیسز میں تبلیغی جماعت کو کامیابی حاصل ہوئی، تاہم دس ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود تبلیغی جماعت کے مرکز کا تالا نہیں کھل سکا۔
-
صدر جمعیۃ علماء ہند:
ہندوستان میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ؛ چیف جسٹس کے تبصرے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ چیف جسٹس نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ہم عوام کے بولنے پر اعتراض نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی اس پر پابندی لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ پر ایسی خبریں نشر نہیں ہونی چاہئے جو جھوٹ پر مبنی ہوں اور جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔
-
ہندوستان میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ؛ جمعیۃ علماء ہند کے مقدمہ میں مرکزی حکومت نے تازہ حلف نامہ داخل کیا
حوزہ/ کورونا وائرس کو تبلیغی مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف مولانا سید ارشدمدنی صدرجمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر آج 28 جنوری کو چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت متوقع ہے۔
-
ہندوستان،تبلیغی جماعت کے خلاف نفرت آمیز رپورٹنگ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری، حکومت کے جواب سے عدلیہ شدید ناراض
حوزہ/ کروناوائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کے متعلق مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر آج سماعت عمل میں آئی، جس کے دوران یونین آف انڈیا کی جانب سے عدالت میں 136 صفحات پر مشتمل حلف نامہ داخل کیا گیا۔