رانچی
-
رانچی میں مدرسہ کلیۃ البنات کا تعلیمی مظاہرہ اور انعامی مقابلے کا انعقاد؛
خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی تو پوری نسل تعلیم یافتہ ہو گی، مقررین
حوزہ/ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب اگر ہم اپنے مستقبل کو بہتر اور روشن بنانا چاہتے ہیں تو تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر ہم اپنی زندگی میں کچھ بھی اچھا حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں کچھ اچھا اور بڑا کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں تعلیم یافتہ ہونا ہو گا۔
-
رانچی؛ مسجد جعفریہ میں مجلس بلندی درجات کا انعقاد
دینداری کے بغیر دین ادھورا: مولانا سید تہذیب الحسن
حوزہ/ ماں باپ وہ عظیم نعمت ہے جو اپنے بچوں سے کسی بھی لالچ کی بنیاد پر الفت و محبت نہیں کرتے۔ بلکہ اولاد ہونے کی وجہ کر اپنے بچوں کو عزیز رکھتے ہیں۔ بچہ ظالم ہی کیوں نہ ہو جائے اپنے ماں باپ کے لیے۔ مگر ماں باپ اپنے بچوں کے حق میں کبھی بددعا نہیں کرتے۔
-
بھاگلپور: نماز جمعہ تنازعہ ختم، علماء کی مشترکہ نشست میں فیصلے کا خیر مقدم
حوزہ|امید ہے کہ یہ فیصلہ مومنین کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا آغاز ہوگا اور بھاگلپور کو ایک امن اور متحد جماعت کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم ہو گا۔ ساتھ دوسری جگہوں پر اسی طرح کے تنازعات کو باہمی اتفاق سے حل کرنے کا جذبہ فراہم کرے گا۔
-
مسجد جعفریہ رانچی میں جشن بتول منایا گیا؛
جہنم گھروں کو جنت بنانا ہے تو اپنی عورتوں کو کردار زہراء سے روشناس کرائیں، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی
حوزہ/ جہنم گھروں کو جنت نما گھر بنانا ہے تو اپنے گھر کی عورتوں کو کردار زہرہ سے روشناس کرانا ہوگا۔ تبھی ہمارے ہاں اسلامی معاشرہ پروان چڑھے گا۔ اور مسلمان ترقی کرے گا۔
-
دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے: حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی
حوزہ/ انہوں نے تکفیریوں کے متعلق کہا : یہ ایسا گروہ ہے جو پیغمبر اسلامؐ کو اذیت دینے کا کام کرتا ہے، یہ دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے۔
-
مسجد جعفریہ رانچی میں فری آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد/تصاویر
حوزہ؍ فری میڈیکل کیمپ کے کوآرڈینیٹر سید غلام سرور نے بتایا کہ شبانہ بیگم کی یاد میں فری آئی اور ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آنکھوں کے ڈاکٹر ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عابد اور دانت کے ڈاکٹر ضیغم اور ان کی پوری ٹیم نے تعاون کیا۔ کیمپ میں ادویات مفت فراہم کی گئیں۔
-
مسلم کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے رانچی گولی معاملے پر وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی
حوزہ؍وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ 10 جون کے واقعے سے حکومت کی شبیہ داغدار ہوئی ہے، جس کی حکومت کو آگے صفائی کرنا ہوگی۔ تاکہ ریاست کی اقلیتوں کا حکومت پر بھروسہ ہو۔
-
مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ حق اور سچ کے ساتھ تھے۔ وہ دشمنوں کے چھکے چھوڑانے والوں میں سے تھے۔ دنیا جانتی ہے کہ سچ بولنا آج کے زمانے میں سب سے بڑا گناہ ہے۔ لوگ دشمنی پر اتر جاتے ہیں۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کا گناہ یہی تھا کہ وہ سچے وفادار ملک کے چیف کمانڈر تھے۔
-
تصاویر/مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
-
عظيم الشان سمینار بیاد شہید جنرل قاسم سلیمانی 1 جنوری کو رانچی میں
حوزہ/وہ بزدل امریکی صدر جس نے دہشتگردانہ حملے کا حکم دیا تھا وہ نیست و نابود ہوگیا اس سے حکومت کی باگ ڈور خود اس کی عوام نے چھین لی اور اب وہ ذلالت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن شہدائے مقاومت اور جنرل قاسم سلیمانی اب بھی اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔
-
پوری دنیا میں دو طرح کے مسلمان ہیں ایک ریاست والے اور دوسرے رسالت والے،مولانا سید کلب رشید رضوی
حوزہ/کربلا میں امام حسینؑ کے مدِّ مقابل لڑنے والے کافر نہیں تھے وہ خود کو مسلمان ہی کہتے تھے۔ اِس طرف بھی نمازی تھے، اُس طرف بھی نمازی تھے، اِس طرف بھی قرآن والے تھے اُس طرف بھی قرآن تھا۔ اس لیے کسی کا نام نہ پوچھیں بلکہ یہ پوچھیں کہ بھائی حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں لکیر کھینچی تھی۔ کیا آپ لائن کے اس طرف ہیں یا اس طرف؟ بات سمجھ میں آ جائے گی۔
-
رانچی میں ہجومی تشدد کا پیش آیا معاملہ، نام پوچھ کرایک پھل فروش کو بنایا نشانہ، پولیس نے لیا سخت نوٹس
حوزہ/دارالحکومت رانچی کے ٹیگور ہل علاقہ میں ایک 23 سالہ پھل فروش محمد شاہنواز کی چند شرپسندوں نے نام پوچھنے کے بعد پٹائی کردی۔ شہنواز کسی طرح جان بچانے میں کامیاب ہوا۔