حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی کا جھارکھنڈ کی سرزمین رانچی میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ان کا جھارکھنڈ کا پہلا دورہ ہے۔
وہ جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن اور مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی کی دعوت پر ان کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت اور نکاح خوانی کے لیے رانچی تشریف لائے ہیں۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کا رشتہ نہایت قدیم اور مضبوط ہے۔ صوفیائے ایران نے برصغیر میں آ کر محبت، اخوت اور انسانیت کی خوشبو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ہندوستان میں اتحاد و اخوت کو مضبوط کیا جائے۔
استقبال کرنے والوں میں مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، مولانا ضیاء الہدی اصلاحی، ڈاکٹر یاسین قاسمی، مولانا شریف احسن مظہری، مولانا رضوان اللہ قاسمی، محمد کریم خان، سید شاہرخ حسن رضوی، مولانا دلشاد خان، مولانا امام حیدر زید، مولانا کاظم رضا بنارس، مولانا الیاس کلکتہ، مولانا شجر عباس گجرات، مولانا تہذیب الحسن رام نگر بنارس، ماسٹر حیدر، ہاشم علی، حسن عباس، قاسم علی، ایس ایم خورشید، سید ثمر علی، فراز احمد، حبیب حیدر، حسن امام، سید عباس حسن، امیر گوپال پوری سمیت انجمن جعفریہ اور ملت جعفریہ کے کثیر افراد شامل تھے جنہوں نے نمائندہ ولی فقیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔









آپ کا تبصرہ