ہفتہ 10 مئی 2025 - 09:34
مسجد جعفریہ رانچی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ مناسکِ حج کی ادائیگی کا کے طور و طریقے پر درس

حوزہ/ رانچی ہندوستان؛ مسجد جعفریہ رانچی میں اسلامک ٹورس اینڈ ٹریولز لکھنؤ کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں عازمینِ حج نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانچی ہندوستان؛ مسجد جعفریہ رانچی میں اسلامک ٹورس اینڈ ٹریولز لکھنؤ کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں عازمینِ حج نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مسجد جعفریہ رانچی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ مناسکِ حج کی ادائیگی کا کے طور و طریقے پر درس

مناسکِ حج کا درس دینے والے جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کے رکن اور مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی تھے، جنہوں نے حج کے آغاز سے لے کر تکمیل تک کے مناسک حج کے بارے میں حجاج کو آگاہ کیا۔

کیمپ میں حج کے خصوصی پانچ دنوں میں ادا کی جانے والی عبادات کی بھی وضاحت کی گئی؛ جیسے کعبہ کا طواف، صفا مروہ کی دوڑ، عرفات، منیٰ، قربانی سمیت دیگر اعمال بتائے گئے، حبیب احمد جو کہ حج پر جا رہے ہیں ان کو اسلامک ٹورز اینڈ ٹریولز لکھنؤ نے مسجد جعفریہ میں اعزاز سے نوازا۔

مسجد جعفریہ رانچی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ مناسکِ حج کی ادائیگی کا کے طور و طریقے پر درس

آخر میں مولانا سید تہذیب الحسن نے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن، محبت اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر سید نہال حسین سریاوی، سید جاوید حیدر، جسیم رضوی، اقبال فاطمی، ندیم رضوی، ہاشم، اقبال حسین، اشرف رضوی، حبیب احمد، عطا امام رضوی، سید شاہ رخ حسن رضوی، فراز سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ مناسکِ حج کی ادائیگی کا کے طور و طریقے پر درس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha