جمعرات 8 مئی 2025 - 08:19
حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ: مولانا ابن حسن املوی واعظ

حوزہ/ اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے دفتر حج منزل، واقع آصف علی روڈ،ترکمان گیٹ،نئی دہلی نمبر2 کا حجۃ الاسلام الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ نے دورہ کیا، جہاں حج 2025ء کے عازمین حج کی روانگی سے متعلق کاغذات وغیرہ کی مکمل درستگی وغیرہ کا کام زور وشور سے چل رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے دفتر حج منزل، واقع آصف علی روڈ،ترکمان گیٹ،نئی دہلی نمبر2 کا حجۃ الاسلام الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ نے دورہ کیا، جہاں حج 2025ء کے عازمین حج کی روانگی سے متعلق کاغذات وغیرہ کی مکمل درستگی وغیرہ کا کام زور وشور سے چل رہا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ: مولانا ابن حسن املوی واعظ

معروف خطیب و قلمکار محترم جناب سید قمر عباس صاحب نقوی میڈیا مشیر،برانچ آفس حج کمیٹی آف انڈیا ،نئی دہلی نے مولانا ابن حسن املوی اور ان کے ہمراہیوں کا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے آفس میں پرتپاک استقبال کیا۔

جناب قمر عباس صاحب میڈیا مشیر برانچ آفس حج کمیٹی آف انڈیا نئی دہلی نے مولانا املوی صاحب کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ دہلی کیمپ ہاؤس واقع حج منزل،ترکمان گیٹ ہے جہاں سے دہلی،اتر پردیش،ہریانہ،پنجاب، اتراکھنڈ،ہماچل پردیش سمیت 18ریاستوں کے تقریبا 16000ہزار عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے۔تمام عازمین حج سعودی ایئر لائن سے مدینہ اور جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ: مولانا ابن حسن املوی واعظ

دہلی سے پہلی فلائٹ 30،اپریل کو روانہ ہوئی اور آخری فلائٹ 30,مئی کو جدہ جائے گی۔

حج کمیٹی آف انڈیا ،دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے ذمہ داران واہل کار ان کے ساتھ دہلی پولیس و ضروریات زندگی سے متعلق ٹمام ایجنسیز 24,گھنٹے عازمین حج کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں۔

معروف عالم و مبلغ مولانا ابن حسن املوی صاحب نے حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹیوں کی حسن کارکردگی اور خدمات کو لائق ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ: مولانا ابن حسن املوی واعظ

اس موقع پر الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی اسٹیٹ حج انسپکٹر ،حج 2025ء نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ہر سال عازمین حج کی سہولیات کے مد نظر جدید پالیسیاں وضع کرتی ہے جس سے لوگوں میں حج کمیٹی پر بھروسہ بڑھتا جارہا ہے۔مثلا پچھلے سال دو سو عازمین حج کے ساتھ ایک خادم الحجاج بھیجا گیا تھا جبکہ اس سال ڈیڑھ سو عازمین حج پر ایک حج انسپکٹر بھیجنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایسی دیگر مفید پالیسیوں کے سبب پتہ چلتا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا حج 2025ء کو نہایت کامیاب اور تاریخ ساز بنانے میں پر عزم و پر امید ہے۔

آخر میں مولانا ابن حسن املوی واعظ جو ان دنوں ایمس(AIIMS)دہلی میں اپنے معمول کے چیک اپ کے لئے دہلی آئے ہوئے ہیں اس میٹنگ کے دوران محترم قمر عباس صاحب و دیگر ذمہداران و اہل کاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خانہ خدا کے مہمان تمام حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ دور حاضر کے پر فتن و پر کشیدہ ماحول میں اوقات ومقامات دعاء میں ملک و ملت کی فلاح و بہبود،ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر میں انسانی ہمدردی و امن وآشتی کی برقرار ی کے لئے ضرور دعاء کریں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی عزت و شہرت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ: مولانا ابن حسن املوی واعظ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha