حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ حج انسپکٹر ماسٹر ساغر حسینی املوی نے کہا کہ الحمدللہ، مجھے امید ہے کہ آپ تمام حضرات اپنے حج کا پہلا حصہ یعنی عمرہ تمتع مکمل کر چکے ہوں گے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔اب آپ کسی بھی وقت مستحبی طواف خانہ کعبہ کر سکتے ہیں۔اور جب بھی طواف کے لئے جائیں تو لباس احرام میں جائیں۔جتنا چاہیں مستحب طواف کریں اور ایک طواف میں زندہ و مردہ جتنے عزیز واقارب و احباب اور مومنین کو چاہیں ان کی نیابت کی نیت سے کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج ہر حال میں اپنی صحت کا خیال رکھیں۔آپ اپنی صحت کے مطابق حرم کا سفر کریں۔ دن کے وقت دھوپ سے بچیں۔ حج کے لیے خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھیں۔ اگر زیادہ عمر یا طواف کی وجہ سے بیمار یا کمزور ہونے کا اندیشہ ہو تو حج کے بعد نفل یا مستحبی عمرہ کا ارادہ کریں۔مکمل پر امن رہیں، ملکی قانون اور انتظامیہ کا لحاظ و احترام کرتے ہوئے اپنے سفر حج کو کامیاب اور بابرکت بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت اور حج کے مناسک کو سمجھنے میں زیادہ وقت لگانا چاہیے۔ غیر ضروری باتوں سے پرہیزکرنا چاہیئے۔عزیزیہ علاقہ حدود حرم ِ مکہ میں ہے، آپ کچھ نمازیں حرم میں پڑھ سکتے ہیں اور کچھ اپنی عمارت میں بھی.اپنے فقہ کے علمائے کرام سے ارکان حج، مسائل حج کو اچھی طرح سمجھیں اور اپنے اپنے مسلک کے مطابق ارکان حج بجالائیں۔تمام مقامات دعاء میں اپنے اہل و عیال ،اپنے قوم و قبیلہ اور اپنے ملک و ملت اور عالمی امن عامہ کے لئے خوب دعائیں اللہ سے مانگین،اور اپنے خادم الحجاج (اسٹیت حج انسپکٹر)کے ساتھ مجھ ناچیزاسٹیٹ حج انسپکٹر ساغر حسینی ،کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
اس موقع پر اسٹیٹ حج انسپکٹر ماسٹر قیصر رضا، مبارکپور بنارسی ساڑیوں کے مشہور و معروف تاجر الحاج ماسٹر امیر حیدر کربلائی،ثقلین حیدر،آغاز حیدر،محمد قسیم عرف ،ڈاکٹر سلمان اختر،وفادا حسین،عابد علی مئو،اور مختلف علاقوں کے دیگر عازمین حج موجود رہے۔










آپ کا تبصرہ