جمعہ 9 مئی 2025 - 15:03
ولایت فقیہ، انقلاب اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے: آیت اللہ خاتمی

حوزہ/ تہران میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ولایت فقیہ کے سائے میں دشمنوں کے مقابلے میں ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے، اور دشمن آج تک اس نظام کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ولایت فقیہ کے سائے میں دشمنوں کے مقابلے میں ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے، اور دشمن آج تک اس نظام کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکے۔

آیت اللہ خاتمی نے امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "لا الہ الا اللہ" خداوند کا قلعہ ہے اور جو اس میں داخل ہو جائے وہ اس کے عذاب سے محفوظ ہو جائے۔ انہوں نے حدیثِ "سلسلہ الذهب" کا ذکر کیا جسے 24 ہزار علماء نے روایت کیا ہے، اور کہا کہ توحید کے ساتھ ولایت کی شرط امام رضا علیہ السلام نے خود رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ولایت صرف نعرہ نہیں بلکہ عمل اور ایمان کے ساتھ ہونی چاہیے، اور ولایت الٰہی کو انسان کے لیے محکم قلعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ولایت فقیہ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی ولایت کا تسلسل ہے۔

اپنے خطبے کے دوسرے حصے میں آیت اللہ خاتمی نے حوزہ علمیہ قم کے صد سالہ جشن اور آیت اللہ حائری یزدی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے رہبر انقلاب کے تفصیلی پیغام کو "منشور دوم روحانیت" قرار دیا اور کہا کہ حوزات علمیہ اسلام، تشیع اور ایران کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بقا کے لیے عوام سے رابطہ، دینی تربیت اور امید افزائی ضروری ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی خلیج فارس سے متعلق نام بدلنے کی کوشش کو حماقت قرار دیا اور کہا کہ خلیج فارس کا نام تاریخی اور ابدی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں بالخصوص عرب ممالک سے غیرت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

یمن پر امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمنی عوام خود مختار ہیں اور انہوں نے امریکی ڈرونز اور ایف-16 طیارے گرا کر ثابت کر دیا کہ وہ کسی کے ایجنٹ نہیں۔ ایران کو نیابتی قوتوں کی ضرورت نہیں، وہ خود دشمن کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غزہ پر صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ اسرائیل گرسنگی اور پیاس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور مسلمان ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

حجاج کرام کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کی عظیم عبادت کے دوران ایرانی حجاج اسلامی، شیعی اور ایرانی تشخص کی حفاظت کریں اور برائت از مشرکین کے فریضے کو نہ بھولیں۔

آخر میں آیت اللہ خاتمی نے ہند و پاک کے درمیان جنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ ایران کی کوششوں کو سراہا اور اس جنگ کے فوری خاتمے کی امید ظاہر کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha