حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی تاسیس جدید کی سو سالہ سالگرہ کے بین الاقوامی کانفرنس کے مہمانوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
مہمانوں نے نہ صرف بارگاہِ کریمہ اہل بیت (ع) میں حاضری دی بلکہ حوزہ علمیہ قم کے بانی و مجدد آیت اللہ العظمی حاج شیخ عبد الکریم حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر بھی حاضری دی اور اس علمی و معنوی مرکز کے احیا کنندہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ روحانی سفر، حوزوی شخصیات اور علماء کے لیے ایک معنوی لمحہ تھا، جس میں انہوں نے ایک صدی پر محیط علمی و فقہی ورثے کو خراج تحسین پیش کیا۔









آپ کا تبصرہ