بدھ 7 مئی 2025 - 19:20
آیت اللہ حائری یزدی کے 20 جلدی علمی آثار کی رونمائی

حوزہ/ کانفرنس کےدوران آیت اللہ جوادی آملی کی موجودگی میں آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی کے علمی آثار پر مشتمل ۲۰ جلدوں پر مبنی موسوعہ کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی جدید تأسیس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر مدرسہ امام کاظم علیہ السلام قم المقدسہ کے کانفرنس ہال میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

یہ اجلاس رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی پیغام کی قرائت سے آغاز ہوا، جس کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ بشیر نجفی کے پیغامات پیش کیے گئے۔ اجلاس میں آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ حسینی بوشہری نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کے دوران آیت اللہ جوادی آملی کی موجودگی میں آیت اللہ شیخ عبد الکریم حائری یزدی کے علمی آثار پر مشتمل ۲۰ جلدوں پر مبنی موسوعہ کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔

یہ موسوعہ آیت اللہ حائری کے مختلف علمی نسخوں کو ہم آہنگ، یکساں اور جدید انداز میں مرتب و مدون کرنے پر مشتمل ہے، جس میں ان کے آثار کے تکمیل شدہ نسخے اور معروف علمی کتاب دُرر الفوائد کے بعض حواشی بھی شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha