بدھ 7 مئی 2025 - 19:00
آیت اللہ حائری یزدی کی کامیابی کا راز ان کا خداوند متعال سے خاص تعلق تھا

حوزہ / ایک حوزوی استاد نے آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری کی حوزہ علمیہ قم کے قیام میں کامیابیوں کے رازوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اگر ہم مرحوم حاج شیخ عبدالکریم حائری کو اپنے لیے نمونہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی زندگی کے رموز کو سمجھنا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حائری نے حوزہ علمیہ قم کی از سر نو تاسیس کی صد سالہ سالگرہ کے بین الاقوامی سیمینار کی افتتاحی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں ان کی کامیابیوں کے رازوں کو پہچاننا ہوگا تاکہ ہم ان کی عظیم تحریک سے سبق حاصل کر سکیں۔ ان میں سب سے پہلا راز ان کا خداوند متعال سے خاص تعلق تھا۔

انہوں نے کہا: ہمیں اپنے روحانی و معنوی ارتقا کے لیے خدا سے تعلق کو ان سے اور دیگر دینی بزرگان سے سیکھنا چاہیے کیونکہ جب تک ہمارا تعلق خدا سے درست نہ ہو، ہمیں حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔

حجت الاسلام والمسلمین حائری نے کہا: ان کی کامیابیوں کا دوسرا راز ان کا خلوص، پاکیزگی اور تقویٰ تھا۔ انہی صفات نے انہیں کامیابی کی بلند سطح تک پہنچایا۔

انہوں نے تیسری اہم صفت کے طور پر آیت اللہ حائری کی بلند ہمتی کو ذکر کیا اور کہا: جو شخص یہ ہمت رکھتا ہو، وہ ضرور اعلیٰ مدارج تک پہنچتا ہے۔ ان کی یہی بلند ہمتی تھی کہ ان سے بڑے بڑے کام سرانجام پاتے چلے گئے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: ان کی کامیابیوں کا ایک اور راز ان کی دوراندیشی تھی۔ وہ ہمیشہ مستقبل کو مد نظر رکھتے تھے۔ انہوں نے جب حوزہ علمیہ قم کی بنیاد رکھی تو وہ اس وقت ہی آئندہ سو سال کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین حائری نے کہا: انہوں نے اس انداز سے حوزہ کی بنیاد رکھی کہ نہ صرف اپنے زمانے میں بلکہ آنے والے ادوار میں بھی یہ ادارہ اپنی قوت اور اثر باقی رکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha