پیر 12 مئی 2025 - 10:40
حجت الاسلام مولانا سید ذیشان الحسنی ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر منتخب ہو گئے

حوزہ/امام رؤوف علی بن موسیٰ الرضا علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے مجلس وحدت المسلمین شعبۂ قم کی جانب سے ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ عمومی کے معزز اراکین نے شرکت کی اور نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رؤوف علی بن موسیٰ الرضا علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے مجلس وحدت المسلمین شعبۂ قم کی جانب سے ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ عمومی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اس جشن میں مجلسِ وحدت المسلمین شعبۂ قم کے نو منتخب صدر کا رسمی اعلان، ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہم آہنگی سے تنظیم کے امور خارجہ کے سربراہ علامہ سید شفقت شیرازی نے کیا اور نو منتخب صدر حجۃالاسلام مولانا سید ذیشان الحسنی سے عہدے کی پاسداری کا حلف بھی لیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha