پیر 12 مئی 2025 - 18:54
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی نو منتخب مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی نو منتخب مرکزی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی نو منتخب مرکزی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر علماء ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان شہریار رضا زیدی، مرکزی آفس سیکرٹری و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اقرار حسین، صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار نقوی اور مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ تصور حسین مہدوی سمیت سلیم عباس صدیقی شریک تھے۔

اس موقع پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے سلیم عباس صدیقی کو مرکزی صدر ایمپلائز ونگ نامزد کیا، اجلاس میں تنظیمی امور اور ذمہ داریوں سمیت موجودہ قومی وبین الاقوامی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

نو منتخب اراکینِ کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلسِ وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کے لیے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha