حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کی نئی کابینہ میں علمی، تحریکی اور انتظامی بصیرت رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ مجلسِ وحدت مسلمین کو ایک مضبوط و فعال پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔
نئی کابینہ میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی، مرکزی صدر علما ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، شعبہ نشر و اشاعت و کنوئیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی، مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان شہریار رضا زیدی، مرکزی آفس سیکرٹری ملک اقرار حسین، مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ تصور حسین مہدوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم زاہد علی کاچو، صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار نقوی شامل ہیں، شعبہ مالیات، اطلاعات اور ترپیت کے ذمہ داران کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔
چیئرمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ ہماری یہ نئی ٹیم ملت اور وطن کی خدمت، قومی وحدت، اور دینی شعور کے فروغ کے لیے شب و روز کام کرے گی۔ ہم نے باصلاحیت، باکردار اور محنتی افراد کو ساتھ ملا کر ایک مضبوط ادارہ سازی کی بنیاد رکھ دی ہے۔"
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔










آپ کا تبصرہ