ہفتہ 15 نومبر 2025 - 21:44
طلباء کا حالاتِ حاضرہ سے باخبر ہونا ضروری ہے، علامہ سید اقبال رضوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ساتھ طلاب اصفہان کی خصوصی سوال وجواب پر مشتمل ایک نشست منعقد ہوئی؛ جس میں طلاب کرام نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور اور حالاتِ حاضرہ پر سوالات کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ساتھ طلاب اصفہان کی خصوصی سوال وجواب پر مشتمل ایک نشست منعقد ہوئی؛ جس میں طلاب کرام نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور اور حالاتِ حاضرہ پر سوالات کیے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے طلاب کے سوالات کے مفصل جوابات دئیے۔

طلباء کا حالاتِ حاضرہ سے باخبر ہونا ضروری ہے، علامہ سید اقبال رضوی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک طالب علم میں سیاسی بصیرت کا ہونا، ایک طالب علم کا سیاسی ہونا، معاملہ فہم ہونا اور عالمی و ملکی حالات سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کا سیاسی ہونا عیب نہیں ہے، بلکہ سیاست کا نہ آنا عیب ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر تجزیہ وتحلیل کی صلاحیت پیدا کرنا، ایک طالب علم کی ذمہ داریوں میں سے ہے، تاکہ صحیح اور غلط کی پہچان کرنے میں آسانی ہو۔

طلباء کا حالاتِ حاضرہ سے باخبر ہونا ضروری ہے، علامہ سید اقبال رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha