۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم کے نائب چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کو صدمہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔

مرحومہ و مغفورہ کے انتقال پر ملال پر ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، تمام اراکین مرکزی کابینہ، صوبائی صدور، ضلعی و یونٹ مسئولین نے علامہ سید احمد اقبال رضوی و دیگر اہل خانہ سے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا فراق سب سے بڑا نقصان تصور کیا جاتا ہے، یہ انسان پر مصیبتوں، بلاؤں اور پریشانیوں کو ٹالنے والی سب سے بڑی ڈھال ہوتی ہے، لیکن مشیت الہیٰ کے آگے کسی کا زور نہیں چلتا۔ اس دنیا میں جو آیا ہے اس نے ایک دن ضرور جانا ہے ۔

مرحومہ و مغفورہ ایک انتہائی مومنہ اور مجاہدہ خاتون تھیں، وہ زمانے سے باخبر حالات کا ادراک رکھتی تھیں، پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے مسائل سے آگاہ خاتون تھیں، مظلومین جہاں کے لیئے اپنے دل میں درد کا احساس رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی اولاد کی اسلامی و انقلابی خطوط پر تربیت کا شاندار فریضہ بھی بحسن وخوبی انجام دیا اور لائق اور قابل نسل کی پرورش کی ۔

خداوند متعال سے دست بدعا ہیں کہ وہ مرحومہ کو جوار جناب صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا میں جگہ عنایت فرمائے، ان کے تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے اور آقائے احمد اقبال رضوی سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔

ایم ڈبلیو ایم کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ، آج کراچی میں خود ان کی اقتداء کی کر دی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر نقوی بھی شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .