۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان ایران

حوزہ/ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا: پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک بار پھر جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم خطے کے امن و سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا: خطے کی صورتحال اور تبدیلیوں کے بارے میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان اعلی سطحی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور ایران اور پاکستان خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتفاق رائے میں مزید اضافہ ہو گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں جمہوریہ اسلامی ایران کی سیکورٹی فورسز پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ جس کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا: تہران اور اسلام آباد دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .