۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزیر خارجہ ایران

حوزہ/ امیر عبد اللہیان نے کہا: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی خطے کے لیے ایک چیلنج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی خطے کے لیے ایک چیلنج ہے۔

بدھ کے روز انقرہ میں اپنے تُرک ہم منصب مولود چاوش اوغلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے کہا: ایران تمام فریقوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر نظر رکھیں اور اسے قفقاز میں قدم جمانے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی عراق میں موجود دہشت گرد گروہ ایران اور ترکی دونوں کے لیے یکساں خطرناک ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کو اچھے اور برے میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ جس شکل میں بھی ہو وہ خطرناک ہے۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے تُرک وزیر خارجہ نے زلزلہ زدگان کی مدد پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تہران نے زلزلہ زدگان کے لیے زمینی اور فضائی دونوں راستے سے امدادی سامان بھیجا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں 7.8 شدت کا ایک خطرناک زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں مجموعی طور پر 52,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ ایرانی وزیر خارجہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور تُرک حکام سے بات چیت کے لیے انقرہ کے دورے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .