پیر 29 مئی 2023 - 10:29
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

حوزہ / ترکی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر جمہوری اسلامی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رجب طیب اردان کے نام تہنیتی پیغام میں عوام کا دوبارہ اعتماد حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ترکی کی عوام کا ایک بار پھر اعتماد حاصل کرنے پر جمہوری اسلامی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رجب طیب اردان کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو ہمسایہ ممالک کے درمیان پہلے کی طرح اب بھی بہت اچھے تعلقات ہوں گے اور دونوں ممالک خطے اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha